زکریا یونیورسٹی: فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں ایک روزہ آگاہی پروگرام

ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی مینجمنٹ اور ڈیپارٹمنٹ آف اینیمل فوڈ پروڈکٹ ٹیکنالوجی فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کہ زیر اہتمام ایشین پروڈکٹ یوٹی (اے پی او) نے ایک روزہ آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔
اس پروگرام میں چیئرمین ڈیپارٹمنٹ فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض,ڈاکٹر انیلہ حمید چیئرپرسن اینیمل پروڈکٹ ٹیکنالوجی ,ڈاکٹر ماجد حسین ,ڈاکٹر عامر اسماعیل, ڈاکٹر محمد صمیم جاوید اور ڈاکٹر میمونہ عامر نے آنے والے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعت سے کیا گیا، پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن (این پی او) پاکستان کی ترقی میں بڑا فعال کردار ادا کر سکتی ہے۔
اسی موقع پر انہوں نے این پی او کی ابتدائی تاریخ اور این پی او کے مختلف منصوبوں کے بارے میں جو پاکستان میں زیرِ تکمیل ہیں ان کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔
اس کے بعد مسٹر صدر الدین گیلانی ریجنل ہیڈ ( این پی او )ملتان نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے این پی او کی پاکستان میں خدمات کے بارے میں بتایا اور این پی او میں موجود فنڈنگ کے مواقع کے بارے میں شرکاء کو تفصیلی بتایا کہ وہ کس طرح اے پی او سے انوویٹو آئیڈیاز اور مختلف ٹریننگز کے لیے کس طرح فنڈنگ حاصل کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر موجود انجینیئر ڈاکٹر محمد عامر ریاض نے شرکا کو چھوٹے درجے پر کاروبار کا آغاز کرنے کے لیے مختلف طریقے بتائے اور کاروبار کو کامیاب کرنے کے لیے کاروباری مارکیٹ کے بارے میں اگاہ کیا۔
سیمینار کے اختتام پر ڈاکٹر انیلہ حمید نے تمام آنے والے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ این پی او ایک اچھا ادارہ ہے جو ایشیا کے اندر ترقی کی راہ میں ایک ستون ثابت ہو سکتا ہے۔