Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹرنیشنل دن برائے خودکشی روک تھام کے موقع پر آگاہی سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ہاسٹل انتظامیہ اور پبلک ہیلتھ سوسائٹی کی طرف سے انٹرنیشنل دن برائے خودکشی روک تھام کے موقع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

جس کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی، جبکہ گیسٹ سپیکر ڈاکٹر محسن عباس سائیکالوجسٹ،ڈاکٹر رضوان مشتاق نیورو سائکیٹرسٹ اور محمد زاہد ظہور ڈائریکٹر روشنی فاؤنڈیشن تھے۔

سیمینار میں معاشرے میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان اور ان کے محرکات کی جانچ کی گئی۔

ڈاکٹر رضوان نے اس موقع پر اپنے ذاتی تجربات کا اعادہ کیا، اور اس بات پہ زور دیا کہ ہمیں ان افراد کی حوصلہ افزائی کر کے ان میں جینے کی امنگ پیدا کرنا ہوگی جو زندگی کی تلخیوں سے فرار کے لئے خودکشی کو کوئی حل سمجھتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے ادارہ جات میں اس موضوع پر باقاعدہ گفتگو کو فروغ دیتے ہوئے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ خوش رہنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع ڈھونڈیں ، ہمیں کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ناکامیوں کو بھی منانا سیکھنا چاہئے کیونکہ ہر ناکامی ایک کامیابی کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔

بعد ازاں خطبہ جمعہ میں بھی اس معاشرتی پہلو پہ جائزہ لیتے ہوئے معاشرتی تعمیر میں ان عوامل کی روک تھام کو اپنانا ہو گا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق،ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، پلوشہ خانم،ڈاکٹر شازیہ، سدرہ جمیل اور مصباح صغیر ، ڈاکٹر عمیر وقاص،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ، ڈاکٹر عثمان جمشید، ڈاکٹر فرخ بیگ، ڈاکٹر آصف فاروق، انجنیئر فرخ،ڈاکٹر عبدالرحمن سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں