Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام آگاہی ویک کا آغاز

ضلعی انتظامیہ ملتان اور محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام آگاہی ویک کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں آبادی کنٹرول کرنے کا شعور اجاگر کرنے کیلئے رضا ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر کی سربراہی میں ریلی بھی نکالی گئی، جبکہ مشیر وفاقی محتسب محمود جاوید بھٹی اور ڈی او پاپولیشن آفتاب احمد اعوان بھی موجود تھے۔

ریلی میں پاپولیشن افسران اور سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے کہا کہ آبادی کو کنٹرول کئے بغیر وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن نہیں، آگاہی ویک میں کم آبادی کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے گا ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہر شہری اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے آبادی کنٹرول کرنے میں کردار ادا کرے۔

محمود جاوید بھٹی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

سیمینار میں مقررین نے پاپولیشن کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button