خصوصی تعلیم برائے طالبات نیو ملتان میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ایک آگاہی و یادگاری سیمینار

محکمہ بہبود ابادی ضلع ملتان کے زیر اہتمام گورنمنٹ سیکنڈری سکول برائے خصوصی تعلیم برائے طالبات نیو ملتان میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ایک آگاہی و یادگاری سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار کی مہمان خصوصی سکول کی پرنسپل صاحبہ تھیں، علاوہ ازیں محکمہ بہبود ابادی کے افسران مہر خضر حیات (ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر افیسر ملتان) اور ان کے ہمراہ ملک محمد حسن (ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر افیسر) موجود تھے۔
مقامی غیر سرکاری تنظیم ماری سٹوپس سوسائٹی کے ریجنل ہیڈ تنویر احمد شہزاد اور ضلعی ہیڈ کامران گردیزی بھی موجود تھے۔ سیمینار میں سکول کی اساتذہ کرام اور سینیئر طالبات نے بھر پور حصہ لیا ۔
اساتذہ کرام نے موضوع کے مناسبت سے اپنا اپنا اظہار خیال کیا، مہمان خصوصی میں سے ملک محمد حسن ، تنویر احمد شہزاد اور مہر خضر حیات نے اس دن کی خصوصیت و اہمیت کے حوالے سے بات کی ۔
تمام مقررین کا کہنا تھا کہ عورت کے بغیر دنیا بلکہ کائنات نا مکمل ہے اور اسلام نے عورت کو جو مقام اور حقوق دیئے ہیں اس کی بہت ہی زیادہ اہمیت اور سند ہے ۔
سمینار کے اخر میں مہمان خصوصی دعا حصہ لینے والی اساتذہ کرام اور طالبات کو شیلڈز پیش کی گئیں۔
بعد ازاں خواتین کے ساتھ یکجہتی کیلئے اگاہی اور علامتی واک کی گئی اور تمام شرکاء کے ساتھ مہمانان خصوصی کا گروپ فوٹو سیشن منعقد کیا گیا ۔