Paid ad
Breaking NewsHot NewsSportsتازہ ترین

میچ سکور بنانے سے نہیں وکٹیں لینے سے جیتے جاتے ہیں:اظہر

اظہر محمود پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہےکہ میچ زیادہ سکور بنانے سے نہیں وکٹ لینے جیتے جاتے ہیں، اس لئے بالر پرانحصار کرنے کافیصلہ کیا ہے پچ وہی کیوں رکھی ہے،اس کے پیچھے ایک ہی وجہ ہے کہ ہم 20 وکٹیں لیں اور میچ جتیں،اسپنرزکیلئے زیادہ مواقع ہونگے۔

ایک ہی پچ پر مسلسل دوسرے ٹیسٹ کھیلنے کی ایک ہی وجہ تھی کہ 20 وکٹیں لیں نئی منیجمنٹ نے پہلے پیس ،گھاس والی پچ بنانے کی کوشش کی،اب سپن کی جانب ہماراکلیئر پلان تھا۔

ہم نے بنگلہ دیش کے خلاف پیس اور انگلینڈ کے خلاف سپن ٹریک پلانز کے مطابق تھے۔اگلے ٹیسٹ میچ کی پچ 9 ویں روز کی پچ کیا کرتی ہے۔ٹیم میں تبدیلیاں ضروری تھیں۔پاکستان کے ایف ٹی پی میں اتنی زیادہ کرکٹ آرہی ہے،اس لئے سلیکٹرز نے بابر کو آرام دیا۔

پاکستان کے بائولنگ کوچ اظہر محمود نے بابر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ نمبر ون بیٹر ہیں۔ان کو ڈراپ نہیں کیا گیا آرام دیا گیا۔آگے اپریل تک کرکٹ ہی ہے وہ واپسی کریں گے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ہے کہ یکدم سارے تجربہ کار پیسرز کو نکالنا مشکل تھا لیکن آپ گزشتہ سال کے تمام ٹیسٹ میچز کے نتائج دیکھیں۔20 وکٹیں نہیں لے پارہے تھے۔اب تبدیلی کی ہے۔اسپنرز سے اس بار زیادہ توقع ہے ۔نسیم کو کچھ پرابلم تھے اورشاہین کافی کرکٹ کھیل چکے تھے۔اگر دیکھیں تو تبدیلی ایک ہی ہے۔بابر کی جگہ ایک تبدیلی ہے۔سپن میں ہم نے پپیسرز کی جگہ سپنر لے لئے۔ہمارا نہیں خیال کہ ہم نے بڑی تبدیلیاں کردی ہیں۔

بابر اعظم کو ریسٹ دیا گیاایک سوال کے جواب میں پاکستان بائولنگ کوچ نے کہا ہے کہ پچز کی تیاری مرضی کی کررہے تھے ۔نتائج نہیں ملے ۔رنز کرنے سے میچ جیتے نہیں ڈرا کئے جاتے ہیں۔میچ 20 وکٹ لینے سے جیتے جاتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button