Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان کے سٹار بلے باز بابر اعظم نے اپنی 30ویں سالگرہ منائی ، بارمی آرمی کی مبارکباد

تفصیل کے مطابق ٹیم سے ڈراپ بابر اعظم کی 30 ویں سالگرہ 15 اکتوبر کو ہے، یہ عین جس دن ان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے اور اس سکواڈکاحصہ نہیں ہیں، ایسے لمحات میں انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ انہیں کپتانی سے کیا ٹیم سے بھی نکالا جاسکتا ہے اس لحاظ سے زندگی کی یہ 30 ویں سالگرہ ان کیلئے یادگار نہیں ہے۔

1994میں اندورون لاہور میں پیدا ہونےوالے بابراعظم اپنی بیٹنگ کلاس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثت رکھتے ہیںش ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے بیٹسمین اس وقت سکواڈ سے الگ ہو کر اپنے خاندان کے ساتھ سالگرہ منارہے ہیں۔

بابر اعظم کے کرکٹ کیرئیر پر نظر دوڑائیں تو ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 5000 رنز بنانے کا ریکارڈ ان کے پاس ہے۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے میں وہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز میں 5ویں نمبر ہیں، ٹی ٹوئینٹی کرکٹ میں 50 رنز سے پارٹنر شپ کا ریکارڈ بھی بابر اعظم کے قبضے میں ہے۔

ٹی ٹوئینٹی فارمیٹ میں تیز ترین 2500 رنز اور سب سے چوکے مارنے کا ریکارڈ بھی بابر اعظم کے نام ہے۔

دوسری طرف انگلینڈ سے آئی بارمی آرمی نے بابراعظم کو 30ویں سالگرہ پرمبارکباددی، سٹیڈیم میں پوسٹر آویزاں کیا اور سوشل میڈیا پیج پر مبارکباد کا بینر آویزاں کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button