Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تبادلوں میں منفی حربے استعمال کرنے والے اساتذہ کے لئے بری خبر

محکمہ سکولز نے تبادلوں میں منفی حربے استعمال کرنےوالے اساتذہ اور ملازمین کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا ۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ بعض اساتذہ ہربار تبادلوں کےلئے سکول انفارمیشن سسٹم میں اپلائی کردیتے ہیں ، جبکہ وہ پہلے ہی اس سے استفادہ کرچکے ہوتے ہیں۔

اسی طرح کچھ اساتذہ اپنے تبادلے کےلئے افسروں پر دباو ڈلواتے ہیں، اور زور زبردستی تبادلے کرانے کی کوشش کرتے ہیں، اب ایسے اساتذہ کے خلاف کارروائی کیجائے گی۔

ایسے تمام ملازمین کو اپنے تمام تبادلوں کا ریکارڈ بھی جمع کرانا ہوگا ، اور وہ غیر قانونی اقدامات میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف پورا کیس بناکر متعلقہ اتھارٹی کو ارسال کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button