Breaking NewsSportsتازہ ترین
کھیلتا پنجاب گرلز و بوائز کے ڈویژنل سطح كے مقابلے جاری
پنجاب سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب گرلز و بوائز کے ڈویژنل سطح كے مقابلوں کے دوسرے روز گرلز و بوائز بیڈمنٹن میں ملتان کی ٹیموں نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
ملتان جمنیزیم میں ہونے والے بیڈمنٹن بوائز میں ملتان نے پہلی اور وہاڑی نے دوسری جبکہ بیڈمنٹن گرلز میں ملتان نے پہلی اور خانیوال نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
خانیوال میں ہونے والے کبڈی کے مقابلے میں خانیوال نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
ایونٹ میں ملتان ، خانیوال ، وہاڑی اور لودھراں نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی ڈی سی خانیوال سید محمد علی بخاری تھے۔