Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سکول ہاکی لیگ: دوسرے روز بھی بہاولپور ڈویژن کی ٹیمیں سرفہرست

سکول ہاکی لیگ کے میچز میں دوسرے روز بھی بہاول پور ڈویژن کی ٹیمیں سرفہرست، بہاول پور، بہاول نگر اور رحیم یار خان کی گرلز و بوائز ٹیموں نے 12 میں سے 6 میچز میں کامیابی حاصل کر لی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ سکول ہاکی لیگ کے دوسرے روز بھی بہاول پور ڈویژن جیت کے حوالے سے سرفہرست رہا۔

ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں ہونے والے پول اے (گرلز) کے میچ میں بہاول پور نواب کی ٹیم نے وہاڑی کھلاڑی کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کی طرف سے روبیشا نے تین گول کیے۔

حیدر اسٹیڈیم بہاول نگر میں منعقدہ پول اے (گرلز) کے دوسرے میچ میں بہاول نگر برق رفتار نے تین صفر سے لودھراں جواں کو شکست دے دی، اس میچ میں سبرا، ماریہ اور ثمینہ نے ایک ایک گول کیا۔

پول اے (گرلز) کا تیسرا میچ بہاول پور براق اور رحیم یارخان یاران کی ٹیموں کے درمیان ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں ہوا جو تین گول سے بہاول پور براق نے جیت لیا، فاتح ٹیم کی طرف سے ثوبیہ نے تین گول کیے۔

پول بی (گرلز) کے پہلے میچ میں خانیوال خطرناک نے مظفر گڑھ نڈر کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ ملتان ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں واحد گول مہوش جمیل نے کیا۔

پول بی (گرلز) کے دوسرے میچ میں لیہ لجپال نے ڈیرہ غازی خان کو ایک صفر سے شکست دے دی ، ڈیرہ غازی خان ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ اس میچ میں حجاب خان نے ایک گول کیا۔

پول بی (گرلز) کے تیسرے میچ میں ملتان مشاق نے راجن پور رستم کو چھے صفر سے شکست دے دی، ڈیرہ غازی خان ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں علیزہ نے دو، سائرہ نے تین اور رمینہ نے ایک گول کیا۔

پول اے (بوائز) کا پہلا میچ بہاول پور نواب اور وہاڑی کھلاڑی کی ٹیموں کے درمیان ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں ہوا، جسے بہاول پور نواب نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے زبیر نے تین گول کیے۔

پول اے (بوائز ) کے دوسرے میچ میں بہاول نگر برق رفتار کی ٹیم نے لودھراں جواں کو دو کے مقابلے میں دس گول سے شکست دے دی۔ حیدر اسٹیڈیم بہاول نگر میں منعقدہ اس میچ میں فاتح ٹیم کی طرف سے نعمان نے پانچ، شاہ زیب نے تین جب کہ رمضان اور رحمان نے ایک ایک گول کیا۔

پول اے (بوائز) کے تیسرے میچ میں رحیم یارخان یاران کی ٹیم نے بہاول پور براق کو چھے صفر سے شکست دے دی۔ ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں منعقدہ اس میچ میں فاتح ٹیم کی طرف سے احمد نور نے چار جب کہ سہیل ممتاز اور ارسلان رشید نے ایک ایک گول کیا۔

پول بی (بوائز) میں ملتان ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ میچ میں خانیوال خطرناک نے صفر کے مقابلے میں چار گول سے مظفر گڑھ نڈر کو شکست دے دی، فاتح ٹیم کی طرف سے مدثر نے ایک اور نور حسن نے تین گول کیے۔

ڈیرہ غازی خان ہاکی اسٹیڈیم میں پول بی (بوائز) کے دوسرے میچ میں ڈیرہ غازی خان اور لیہ لجپال کی ٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں کی طرف سے واحد گول زوہیب اور فیضان نے کیا۔

پول بی (بوائز) کے تیسرے میچ میں ملتان مشاق کی ٹیم نے راجن پور رستم کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی، ڈیرہ غازی خان ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ میچ میں فاتح ٹیم کی طرف سے سنان نے دو اور ربیع النور نے ایک گول کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button