Breaking NewsSportsتازہ ترین

بہاولپور نیو ٹیلنٹ فزیکل ڈس ایبلڈ کے ٹرائلز دس نومبر کو ہونگے

ملتان اور بہاولپور کی فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیموں نے ہمیشہ شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔

جس کا واضح ثبوت نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں مسلسل تین بار ملتان جبکہ 2021.22 کی چیمپئن بہاولپورٹیم رہی۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم سارا سال اپنے کھلاڑیوں کو محنت کراتے ہیں، اور ہمیشہ نیو ٹیلنٹ کی تلاش میں رہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار محمد جمیل کامران چیف کواڈینئٹر ملتان بہاولپور ریجن نے نیو ٹیلنٹ کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں منیجر ملتان منظور لطیفی۔کوچ حسن جمیل۔منیجر بہاولپور مرغوب عالم نے آن لائن۔کوچ تنویر حسین۔انٹر نیشنل کھلاڑی مطلوب قریشی۔نیشنل کھلاڑی محمد شہزاد۔عبدالمنان نے شرکت کی۔

محمد جمیل کامران نے ٹرائلز کے شیڈول کے متعلق بتایا کہ وہ کھلاڑی جنہوں نے پہلے ٹرائلز نہیں دیے یا وہ کسی بھی ٹیم سے نہ کھیلے ہوں وہ اہنے اصل قومی شناختی کارڈ جس پر ڈس ایبلڈی کا مونو گرام ہو کے ساتھ جمعرات دس نومبر 2022کو صبح گیارہ بجے اپنے سامان کے ساتھ ڈسڑکٹ سپورٹس گراوٴنڈ نزد سٹیٹ بنک آف پاکستان کلمہ چوک کچہری روڈ ملتان میں محمد منظور لطیفی کو رپورٹ کریں گے۔

جہاں ان کے کاغذات اور جسمانی سکروٹنی کے بعد چیرمین مطلوب قریشی اور ممبران محمد شہزاد.تنویر حسین۔ اور نثارالحق پر مشتمل سلیکشن کمیٹی ان کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیں گی، جبکہ محمد جمیل کامران اس تمام مرحلہ کی نگرانی کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں