Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے پر پابندی

ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر بغیر اجازت قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے پر پابندی ہوگی، کسی بھی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے نہیں دینگے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے کھالیں جمع کرنے کے این او سیز کی پڑتال کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں جانوروں کی کھالیں اکھٹی کرنے کے خواہشمند افراد و تنظیموں کی 28 جون تک رجسٹریشن کی جائے گی۔

اس حوالے سے درخواستیں 28 جون تک ڈپٹی کمشنر آفس جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کیلئے شناختی کارڈ کاپی، کالعدم تنظیم سے لاتعلقی کا سٹامپ پیپر ، سابقہ سال کا این او سی اور ادارے کی رجسٹریشن فراہم کرنا ضروری ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کو کسی صورت کھالیں اکھٹے کرنے کی اجازت نہیں دے جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button