Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

’’ٹرافی کیوں نہیں دی” بنگلہ دیش بورڈ نے اعلامیہ جاری کردیا

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کو ٹرافی نہ دینے کے معاملے پر بیان جاری کردیا۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح حاصل کرنے کےبعد پاکستانی کھلاڑی ٹرافی نہ ملنے پر حیران تھے، اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں ۔
تاہم اب بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس پر باضابطہ ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کیا گیا ہے۔
ترجمان بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کہا ہےکہ ٹی 20 کی ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دیں گے کیونکہ ٹی 20 سیریز کی فاتح ٹرافی بنگلا دیشی بورڈ کےسربراہ نےدینی ہےجو ابھی دستیاب نہیں۔
ترجمان بی سی بی رابد امام کا کہنا تھا کہ بنگلادیش بورڈ اور اسپانسر ادارے کے افراد بائیو سکیور ببل کا حصہ نہیں، لہٰذا کورونا پابندیوں کےسبب ٹی20 ٹرافی پاکستانی ٹیم کو نہیں دی، اس لیے دونوں ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر ہی دی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button