Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستانی کرکٹرز سے اظہار عقیدت، بنگلادیشی شہریوں کی بڑی تعداد سڑک پر نکل آئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے جہاں دنیا بھر میں اپنی دھاک بٹھائی اور شائقین کرکٹ میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ، وہیں بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں بھی بنگلا فینز کی جانب سے غیر معمولی مقبولیت اور پذیرائی دیکھنے کو ملی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بنگلا دیشی کراؤڈ پاکستانی ٹیم کو گراؤنڈ میں بھرپور سپورٹ کرتے دکھائی دیے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بظاہر پاکستان کرکٹ ٹیم گراؤنڈ سے ہوٹل کی طرف جارہی ہے اور سڑک پر ہر طرف بنگلا دیشی عوام پاکستانی کرکٹرز سے اظہار عقیدت کیلئے سڑکوں پر موجود ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button