Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان بنگلہ دیش ہوم سیریز: لاہور اِن ،ملتان آؤٹ، جنوبی پنجاب کے شائقین کرکٹ کا شدید تحفظات کا اظہار

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کے دوران ملتان میں میچ شیڈولڈ تھے، لیکن اب ملتان کو وینیو لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 میچز کی میزبانی کرنے کا پلان ترک کردیا ہے۔ میچز قذافی سٹیڈیم لاہور منتقل کردئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پلان میں تبدیلی متعدد وجوہ کی بنیاد پر ہوئی ہے۔ موسم کی چدت اور وقت کی قلت کے پیش نظر ایک روزہ سیریز ختم کی گئی اور پھر 3 کی جگہ 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں تبدیل ہوگئے، اور شیڈول بھی فائنل ہوگیا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 5 میچز کی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کیلئے 21 مئی کو لاہور پہنچے گی۔25 مئی سے فیصل آباد میں سیریز کا آغاز ہوگا، پہلے 2 میچز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد اور باقی 3 میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونگے۔

دریں اثناء ملتان کے شیڈولڈ میچز لاہور منتقل کرنے پر شائیقین کرکٹ نے شدید تحفظات اکا اظہار کیا ہے کہ اور پی سی بھی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملتان میں ہمیشہ ہاؤس فل رہتا ہے، جس مظاہرہ ویسٹ انڈیز ، ایشاء کپ اور اب پی ایس ایل کے میچز میں ہوچکا ہے، اس لئے خطے کے لوگوں کو تفریح سے محروم نہ کیا جائے۔

بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کا شیڈول

پاکستان آمد.21 مئی

پہلا ٹی 20،فیصل آباد۔25 مئی

دوسرا ٹی 20 فیصل آباد،27 مئی

تیسرا ٹی 20،لاہور۔30 مئی

چوتھا ٹی 20،لاہور۔1جون

پانچواں ٹی 20،لاہور،3 جون

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button