انڈر 19 کرکٹ : بنگال ٹائیگرز نے چھوٹے شاہینوں کا شکار کرلیا

ٹی ٹونٹی انڈر 19 سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست دے دی ۔
پانچویں وکٹ پر محفوظ الرحمن ربی اور شہاب جمز کے درمیان ہونیوالی 62رنز کی پارٹنرشپ نے مہمان ٹیم کو کامیابی دلائی ۔
محفوظ الرحمن نے 5چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 38رنز کی اننگز کھیلی، اور ذیشان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
شہاب جمز نے 2 چھکوں اوراتنے ہی چوکوں کی مدد سے 41کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ںبنگلادیش کی 144رنز کے تعاقب میں پہلی وکٹ 38رنز کے مجموعی اسکور پرعاشق الرحمن شبلی 16 رنز بنا کر ذیشان کی گیند پر بولڈ ہوئےدوسری وکٹ 44رنز پر جیشان عالم نے 2چوکے اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 24رنز پر عرفات مہناس کی گیند پر بولڈ ہوئےمہمان ٹیم کی تیسری وکٹ 54پر ایم ڈی سہاگ 5کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوئےکپتان احرار امین 13کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 69تھاقبل ازیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بناےباسط نے 1چھکے 4چوکوں کی مدد سے 36رنز بناے سعدبیگ نے 1چوکے 1چھکے کی مدد سے 28رنز کی اننگز کھیلی عرفات مہناس 3چوکوں کی مدد سے 20رنز بنا سکے حبیب اللہ 17اورمحمد اسماعیل نے 11رنز بناے بنگلادیش کی جانب سے تنویر احمد نے 3،محفوظ رحمن ربی نے 2،وصی صدیقی ،پرویز رحمان اورجیشان عالم نے 1,1وکٹ حاصل کی محفوظ الرحمن ربی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے