Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

بنگلہ دیش کی آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تیسری فتح

بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی 20 میچ بھی 10 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
ڈھاکا میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کی جانب سے دیے جانے والے 128 رنز کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بناسکی، مچل مارش کی 51 رنز کی اننگز بھی کینگروز کو شکست سے نہ بچاسکی۔بین میکدرموٹ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان میتھیو ویڈ صرف ایک رن پر پویلین لوٹ گئے، موئسز ہینری کوئز 2 رنز بناسکے۔الیکس کیری 20 اور ڈین کرسٹن 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نسوم احمد اور شکیب الحسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے تھے، محمود اللہ نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جبکہ شکیب الحسن 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔
آسٹریلوی بولر نیتھن ایلس نے ہیٹ ٹرک کی تھی جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور اسپنر ایڈم زمپا نے دو، دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button