Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس چک 5 فیض میں بینک کی برانچ کا افتتاح

ڈائریکٹر ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس چک 5 فیض ڈاکٹر غلام علی نے کیمپس میں بینک الفلاح کی برانچ کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ کیمپس میں بینک کی برانچ کا قیام خوش آئند ہے، اس سے طلبہ ،سٹاف اورفیکلٹی استفادہ کریں ۔

طلبہ کو فیس ادائیگی اور دیگر امورکے لئے باہر جانا پڑتا تھا، جس کو مد نظر رکھتے ہوئے کیمپس میں بینک الفلاح کے تعاون سے برانچ قائم کی گئی۔

اس موقع پر انہوں نے بینک الفلاح انتظامیہ اورآفیسر کا شکر یہ ادا کیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائیریکٹر ایڈمن ممتاز خان نیازی ، ایڈمن آفیسر منیر احمد ، فنانس آفیسرمحمد خالد ، محمد مزمل اوربینک آفیشلز موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button