Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایس بی پی انٹر بینکس گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ بینک الحبیب نے جیت لیا

سٹیٹ بینک کے زیراہتمام کھیلا گیا ایس بی پی انٹر بینکس گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ بنک الحبیب نے جیت لیا ۔ ایچ بی ایل مائیکرو فنانس رنر اپ رہا۔

اختتامی تقریب میں ڈپٹی چیف منیجر سٹیٹ بنک محمد عدیل نے فائنلسٹ بینکس کے اعلی حکام کے ساتھ انعامات تقسیم کیے۔

دریں اثناء سپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میچ میں بنک الحبیب نے ایچ بی ایل مائیکرو فنانس کو 7وکٹوں سے شکست دی۔

چیمپئن ٹیم بینک الحبیب کے باؤلر حیدر علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

قبل ازیں کھیلے گئے سیمی فائنل میچز میں بنک الحبیب نے پنجاب بنک کو 107 رنز سے شکست دی۔

فاتح ٹیم کے بیٹر معظم کو شاندار 77رنز بنانے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں ایچ بی ایل مائیکرو فنانس نے مدمقابل موبلنک بینک کو 25رنز سے ہرا دیا۔

جارحانہ 76رنز بنانے پر ایچ بی ایل مائیکرو فنانس کے بیٹر عامر ندیم مین آف دی میچ قرار دیئے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button