Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

بینک اسلامی نے امریکی عدالت میں سائبر ہیکر کے خلاف کیس جیت لیا

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بینک نے امریکی عدالت میں سائبر ہیکر کے خلاف دائر مقدمہ جیت کر نہ صرف بینکنگ سیکٹر بلکہ پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
امریکی عدالت نے کینیڈین نژاد سائبر ہیکر کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے اسے 11 سال 6 ماہ قید اور دنیا بھر کے مختلف بینکوں سے لوٹی ہوئی 30 ملین ڈالر کی رقم واپس اد اکرنے کی سزا سنائی ہے۔
2018 میں ہونے والی اس واردات میں زیادہ تر نارتھ کوریا سے تعلق رکھنے والے ہیکرز کے ایک گروپ نے کینیڈین نژاد شخص کی سربراہی میں دنیا بھر کے مختلف بینکوں کا ڈیٹا چوری کر کے بڑے پیمانے پر رقوم نکال لی تھیں۔
بینک اسلامی بھی ان ہیکرز کی جانب سے دنیا بھر میں کیے جانے والے سائبر حملوں کا شکار ہوا تھا، اور اسے تقریباََ 5.5 ملین امریکی ڈالرز کا خطیر مالی نقصان اٹھانا پڑا، بعد ازاں، امریکا میں مذکورہ ہیکرز کی گرفتاری عمل میں آئی تو بینک اسلامی نے امریکی عدالت میں ان ہیکرز کے خلاف سائبر ہیکنگ کے ذریعے بینک کا ڈیٹا چوری کر کے رقوم لوٹنے کے حوالے سے مقدمہ دائر کیا۔بینک کی جانب سے مقدمے کی پیروی اور تمام تر ثبوت و شواہد پیش کیے جانے پر امریکی عدالت نے ان ہیکرز کے سائبر حملوں سے متاثرہ، بینک اسلامی اور دنیا بھر کے دیگر متاثرہ بینکوں کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے، ہیکرز کو 11 سال 6 ماہ کی سزا اور دنیا بھر کے مختلف بینکوں سے 30 ملین ڈالر کی لوٹی ہوئی رقوم کی واپس ادائیگی کا حکم صادر کیا۔
بینک اسلامی کو بھی اس کی دعویٰ شدہ 5.5 ملین ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق پاکستان میں موجود کسی بینک کی جانب سے امریکی عدالت میں مقدمہ کیے جانے اور اس کی مسلسل پیروی کے ذریعے جیتنے کے حوالے سے یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، جس نے پورے بینکنگ سیکٹر کا سر فخر سے بلند کر کے ایک مثال قائم کر دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button