بینکس یونیورسٹیوں میں داخلوں کی راہ میں رکاوٹ بننے لگے

ملتان میں اس وقت ایمرسن یونیورسٹی اور زکریا یونیورسٹی میں انڈر گریجویٹ داخلے جاری ہیں، زکریا یونیورسٹی ملتان نے یو بی ایل سمیت 4 بینک جبکہ ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے صرف پنجاب بینک کو ایڈمیشن پروسیسنگ فیس کی وصولی کےلئے منتخب کیا ہے اور کہا ہے کہ امیدوار شہر بھر کی کسی بھی برانچ میں واؤچر جمع کرواسکتے ہیں، مگر امیدوار خوار ہوکر رہ گئے ہیں۔
امیدوار اور والدین واؤچرز لیکر شہر میں واقع متعلقہ بینکس میں لے کر گئے تو ان کی برانچز نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ یہ واؤچرز یونیورسٹیز کی حدود میں واقع ہی بینک برانچ جمع کرے گی۔
گارڈن ٹاؤن ، کینٹ، ممتاز آباد ، نیو ملتان اور دیگر دور دراز علاقوں میں واقع کسی بھی برانچ نے واؤچر جمع نہ کئے، ایمرسن یونیورسٹی کے چالان گلگشت برانچ اور زکریا یونیورسٹی کے چالان یونیورسٹی برانچ میں ہی جمع کروانے پر مجبور ہوئے۔
امیدواروں کا کہنا تھا کہ جب یونیورسٹی میں برانچز کو آگاہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی واؤچر شہر میں کہیں بھی جمع ہوسکتے ہیں، مگر امیدوار خوار ہوکر رہ گئے۔
جس پر انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی حکام کو فوری ایکشن لینے اور بینکس کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔