Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

بیس بال ملتان ڈویژن کے ٹرائلز کل ہونگے

رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان کے مطابق پنجاب گیمز کے سلسلہ میں ملتان ڈویژن کی بیس بال ٹیم کے لیے ٹرائلز ہفتہ مورخہ آٹھ جنوری 2022 کو دن گیارہ بجے مسلم سکول گراوٴنڈ المعروف کنڈے والا نشتر روڑ ملتان میں منعقد کیے جائیں گے۔

اس سلسلہ میں ظفر حسین وڑائچ سیکرٹری ملتان ڈویژن بیس بال ایسوسی ایشن کی سربراہی میں ایک سلیکشن کمیٹی ترتیب دی گئی ہے جبکہ ساجد رشید۔عثمان شوکت اور سمیر زوار اس سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ان ٹرائلز کے اختتام پر ملتان ڈویژن کی بیس بال ٹیم کا اعلان کیا جائے گا جو پنجاب گیمز میں ملتان ڈویژن کی نمائندگی کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button