Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

بیس بال کے ٹرائلز مکمل

ملتان کی مٹی بڑی زرخیز ہے، یہاں سے ہمیشہ ہر کھیل بالخصوص بیس بال میں بے تحاشہ ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔
پاکستان میں بیس بال کے آغاز سے ہی جنوبی پنجاب اس کھیل کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے، پنجاب میں بیس بال کے فروغ کے لیے آئندہ ملتان میں منعقدہ بین الصوبائی بیس بال چیمپئن شپ میں پنجاب کی دو ٹیمیں پنجاب وائٹ اور پنجاب گرین حصہ لینگی جبکہ آئندہ نیشنل چیمپین شپ میں بھی دو ٹیمیں پنجاب سے ہونگی تاکہ پنجاب کے زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو نیشنل چیمپین شپ کھیلنے کے مواقع میسر آسکیں۔

ان خیالات کا اظہار سید فخر شاہ سیکرٹری پاکستان بیس بال فیڈریشن نے نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کے سلسلہ میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں منعقد ہونے والے پنجاب ٹیم کے لیے جنوبی پنجاب کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر محمد جمیل کامران نائب صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن کنور بلال اسلم نائب صدر ملتان ڈویژن بیس بال ایسوسی ایشن رانا امید علی فنانس سیکرٹری ظفر شیروانی کوآرڈینیٹر محمد عمر آصف اقبال منیجر پائیلٹ سکول عثمان شوکت محمد عمر خرم شہزاد بٹ کاشف شیرازی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منتخب کھلاڑیوں کو اپنی مہارت دکھانے اور پنجاب ٹیم میں جگہ حاصل کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔

بعد ازاں لیے گئے ٹرائلز میں پنجاب گرین کی ٹیم کے لیے درج ذیل کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا جس میں محمد احسن خان سعد وسیم اسامہ خان محمد وقاص سلطان علی عدیل احمد فرقان اللٰلہ کاکڑ عبدالواسع محمد خاور محمد ریان ذاکوان عمر وارث اسد آصف یاسر فرید محمد عدنان محمد ارسلان شاذل مدثر احمد ریان نعمان اور انصر شفیق شامل ہیں پنجاب گرین کی بیس بال ٹیم قومی بیس بال چیمپئن شپ کے بعد پنجاب وائٹ کے خلاف تین میچز میں بھی حصہ لےگی۔

مزید براں جنوبی پنجاب کے بہترین کھلاڑیوں کو پنجاب ٹیم کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button