Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول ٹیچرز کو ایک سال بعد بھی تنخواہیں نہ مل سکیں

1995میں شروع کئے گئے پراجیکٹ کے اساتذہ تنخواہوں کے حصول کےلئے خوار ہوگئے ۔

آل پنجاب بیسک ایجوکیشن ایسوسی ایشن کے عہدیداروں شاہین خان ، ثنا اللہ، یاسمین راشد، و دیگر کا کہنا ہے کہ 2020میں یہ پراجیکٹ صوبوں کے حوالے کردیا گیا، جبکہ سینٹ کے فیصلے کی رو سے تاحال مستقل نہیں کئے گئے ۔

جبکہ جولائی 2021 سے ابھی تک تنخواہ نہیں مل سکی، 14 ماہ سے اساتذہ پریشانی کا شکار ہیں ۔

پنجاب حکومت دوسرے صوبوں کے طرح اساتذہ کو بہتر پالیسی دینے میں ناکام ہوگئی ۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں نان ڈویلپمنٹ بجٹ میں رکھا جائے، رکی ہوئی تنخواہیں جاری کی جائیں ۔

گورنمنٹ سکولوں میں ضم کیا جائے، پراجیکٹ کے سکولوں کے بچوں کو کتب فراہم کی جائیں۔

 اگر مطالبات منظور نہ کئے گئے تو احتجاج کا اعلان کیا جائے گا ،جس کی ذمے داری حکومت پر ہوگی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button