Breaking NewsSportsتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں باسکٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد

ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ہاسٹل انتظامیہ اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام باسکٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ۔

اس ایونٹ میں زرعی جامعہ ملتان ، خانیوال لائنز ،ملتان ایگلز نے حصہ لیا ۔

بہترین کھیل کی بدولت زرعی یونیورسٹی ملتان فاتح قرار پائی۔

اس ایونٹ کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا جیسی آفات سے تنہائی کا شکار ہونے والے نوجوان نسل کو بند کمروں سے نکل کر کھیل کے میدانوں کی آبادکاری سے مستفید ہونا چاہیے ۔

بطور منتظم طلباوطالبات کو خوش رہنے کے مواقع دینا ہمارا فرض ہے لیکن اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے طلباء کو کھیلوں سے اپنا سکہ جما نا ہوگا ۔

جامعہ زرعیہ ملتان کے لیے وہ دن سب سے بہترین دن ہوگا جب باسکٹ بال ٹیم کوئی ٹائٹل جیتے گی ۔

حال وارڈن ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم نے کہا کہ موبائل اور کمپیوٹر میں جکڑی ہوئی اس قوم کو کھیل کے میدان آباد کرکے باہر لانا ہوگا ۔

ہمارے طلباء بہترین فٹنس اور ٹیلنٹ کا شاہکار ہیں ۔انہی کھیلوں سے اپنا لوہا منوانا ہوگا ۔

ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹرارقم اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارا بطور استاد یہ فرض بنتا ہے کہ طلباء وطالبات کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مواقع فراہم کرکے انہیں جسمانی طور پر فٹ رکھیں ۔

7امپائرنگ کے فرائض معین الدین ندیم بھٹہ حافظ عاصم نے انجام دیے ۔اس ایونٹ میں ڈاکٹر شہباز، ڈاکٹر احمد محمود،عبدالرحمن،ڈاکٹر عثمان جمشید، سپورٹس کوچ قیصر جاوید سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں