Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز : پچز بلے بازوں کےلئے ساز گار ہوں گی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کل کھیلے جانیوالے پہلے ایک روزہ میچ کے لیے تیار کی جانیوالی پچ بیٹسمینوں کے سازگار قرار دی جاری ہے، جس کی وجہ ملتان میں پڑنے والی شدید گرمی قرار دی جاری ہے۔

گرمی کی وجہ سے وکٹ کی تیاری کے دوران موجود نمی خشک ہوگی ہے اور پچ پر کسی بھی قسم کا گھاس موجود نہیں ہیں.

جس کی وجہ سے توقع کی جارہی ہے کہ بیٹسمینوں کو بڑا اسکور کرنے کا موقع ملے گا۔

دریں اثنا پاکستان ٹیم کل سے شروع ہونیوالی ایک روزہ سیریز کے لیے بھرپور تیاری ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کیا، کرکٹ ٹیم کی آ مدورفت کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

روٹ عام پبلک کے لئے بند رہا ، قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز نے فیلڈنگ ،باولنگ اور بیٹنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کل ہونیوالے میچ کے استعمال ہونیوالی پچ کا خصوصی معائنہ کیا جبکہ کوچز بھی ہمراہ تھے۔

دریں اثنا پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 300 روپے اور زیادہ سے زیادہ 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ ٹکٹیں بک می ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے سمیت ایم اینڈ پی کے مخصوص آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے۔

شہریوں کی سہولت کے لیےفاطمہ ٹاؤن، گلگشت ٹاؤن اور کچہری چوک پر موجود موبائل وینز پر بھی ٹکٹیں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی۔

الٰہی برادرز، حنیف محمد، مشتاق احمد اور وسیم اکرم انکلوژرز کے ٹکٹ کی 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔

فضل محمود، عمران خان، جاوید میانداد اور ظہیر عباس انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button