Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ٹیسٹ میچ : وکٹ مشکل تھی، تاہم جیت کے لئے تیار تھے۔ بین سٹوکس

انگلینڈ کی ٹیم کےکپتان بین سٹروکس نے کہا ہے کہ تاریخی فتح کےلئے ہم تیار تھے ، امام الحق کی وکٹ بریک تھرو تھا ۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ میچ اور سیریز جیتنے کی بہت خوشی ہے، مارک وڈ کی دو وکٹیں ہمیں میچ میں واپس لے کر آئیں۔

پاکستان نے ہمارے اسپنرز کے خلاف اٹیک کا منصوبہ بنایا تھا اور فاسٹ بالنگ کو روک رہے تھے ، جس پر ہم نےفاسٹ بالنگ زیادہ کرائی۔

ابرار جیسے کھیل رہا تھا ایک بار تو ہم ڈر گئے تھے ، ابرار آیاتو لگا نیاسٹار آگیا، تھرڈ ایمپائر نے جو کیچ کا فیصلہ دیا وہ ہمارے حق میں گیا جو کھبی ہمارے خلاف بھی جاتا ہے تو یہ میچ کا حصہ ہے۔

پاکستان کو پاکستان میں ہارنا بہت مشکل کام ہے، ان کے خلاف جیتنا ہمارے لیے بڑی بات ہے۔

پاکستان کے بالرز شارٹ بال کھیلنا پسند نہیں کرتے پاکستان میں کھیل کر بہت اچھا لگ رہا ہے ،یہاں کے شائقین سے بہت محبت ملی۔ حالانکہ ہم 26 رنز سے جیت گئے پھر بھی ملتان کے شائقین نے ہمیں بہت سپورٹ کیا۔

ہم نے کوشش کی ہے سو سالہ پرانی ٹیسٹ کرکٹ کو بدلنے کی ہم ہر کھلاڑی کو پورا موقع دیتے ہیں کہ وہ آزادانہ طور پر کھیل سکے۔

وکٹ بہت مشکل تھی بہت قریب میچ ہوا لوگ ایسے میچ دیکھنا اور ہم کھیلناچاہتےہیں کیونکہ ایسے ہی ٹیسٹ کرکٹ واپس ائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button