Breaking NewsSportsتازہ ترین
بین سٹوکس انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت سنبھالنے کےلئے تیار، بھرپور پریکٹس کی
انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بالکل فٹ دکھائی دے رہے ہیں جو ملتان کی اسی پچ پر کھیلے جانے کا امکان ہے جس پر ریکارڈ ٹیسٹ بنے۔
اگست کے آغاز سے ہیمسٹرنگ انجری کے باعث کھیل سے باہر ہیں،انہوں نے منگل سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کےلئے نیٹ میں پوری رفتار سے گیند کیا۔
انگلش ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کرس ووکس کی جگہ ٹیم میں آئیں گے اور آل راونڈر کی حیثت سے اپنی ذمے داریاں نبھائیں گے۔