Breaking NewsSportsتازہ ترین
انگلینڈ کپتان بین سٹوکس کا ملتان پچ پر طنزیہ بیان، ڈرائیر فینز کو ایمپائرز سے تشبیہہ دے دی

دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے ملتان اسٹیڈیم میں پہلے میچ والی ہی پچ کو تیار کیا گیا ہے ، جس پر برطانوی میڈیا سیخ پا ہے، حالانکہ یہ آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی بھی نہیں ہے۔
ابھی انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس کا بیان سامنے آیا ہے ، جس مین انہوں نے ملتان پچ پر طنز کرتے ہوئے مزاحیہ طور پر کہا ہے انہوں نے کبھی پہلے استعمال کی ہوئی پچ کو نہیں دیکھا جس پر بڑے پنکھے (ہاٹ ڈرائیر فین) بھی ایمپائرز کی طرح موجود ہوں۔
یاد رہے کہ آئی سی سی قوانین کی رو سے ایک ہی پچ دو میچ کروانے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں ہے ، قانون یہ کہتا ہے کہ پچ خطرناک یا ٹوٹی ہوئی نہ ہو۔