Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

معیار تعلیم میں بہتری اولین ترجیح ہے: صفدر واہگہ

سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ معیار تعلیم میں بہتری اولین ترجیح ہے۔
موجودہ حکومت فروغ تعلیم کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے تعلیمی ویژن ، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان اور سیکرٹری تعلیم پنجاب خالد نذیر وٹو کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شرح خواندگی میں اضافہ اور معیار تعلیم میں بہتری کےلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل ایکٹوسٹ و ٹک ٹاکر دانش نواز اور ملک وجاہت حسین شیخانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے سی ای او ایجوکیشن ملتان کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اور ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کو بطور سی ای او ایجوکیشن شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر میاں نعیم ارشد، اسلم خان قیصرانی، رانا جاوید مصطفیٰ، میاں منیر احمد اور محبوب اشرف بھی موجود تھے۔

سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے مزید کہا کہ معیاری اور جدید تعلیم کے بغیر دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ ممکن نہیں۔ لہٰذا اساتذہ کرام بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ نئی تعلیمی اصلاحات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔عوامی نمائندوں، سول سوسائٹی کے متحرک افراد اور والدین کے خصوصی تعاون سے نئی داخلہ مہم 2025ء کو کامیاب بنائیں گے۔سکولوں سے باہر 100فیصد بچوں کے داخلہ کو یقینی بنایا جائے گا۔ چائلڈ لیبر کے شکار بچوں کو بھی تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button