Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : ایڈمن بلاک کے باہر موٹر سائیکل پارک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، بلڈنگ انچارج فیصل اکرام نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ یہ بات مشاہدہ میں آئی ہے کہ ایڈمن بلاک کے باہر جو پارکنگ ہے جس میں آفیسران کی گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں اس کہ ارد گرد موٹر سائیکل کھڑی کر دی جاتی ہیں جس سے پارکنگ کی صفائی کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔

یہ موٹر سائیکلز ہمارے اپنے ایڈمن بلاک کے سٹاف کی ہوتی ہیں اور کافی مرتبہ منع کرنے کے باوجو د سٹاف ممبران موٹر سائیکل کھڑی کرنے سے باز نہیں آتے، لہذا اب ایک مرتبہ پھر یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ ایڈمن کے سٹاف ممبران جو کہ موٹر سائیکل پر آتے ہیں، اپنی سواری کو متعلقہ موٹر سائیکل کی پارکنگ ( جو کہ آڈٹ آفس کے سامنے ہے) میں کھڑی کریں ، اور ٹوکن بھی حاصل کریں تا کہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے اور بلڈنگ کی خوبصورتی بھی برقرار رہے، بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button