Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بلاول بھٹو نے او آئی سی اجلاس روکنے کی دھمکی دے دی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی اجلاس روکنے کی دھمکی دے دی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر پیر کے دن عدم اعتماد پیش نہیں کرتے تو ہم ایوان سے نہیں اٹھیں گے، اور دیکھتے ہیں آپ او آئی سی کی کانفرنس کیسے کرتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ اگر اجلاس میں عدم اعتماد پیش نہ کرنے دی گئی تو دھرنا دیں گے، اپوزیشن جماعتوں کو دھرنے کی تجویز دیتا ہوں، اپنا حق لینے تک اسمبلی میں بیٹھے رہیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم انتطار کررہے تھے کہ اوآئی سی پرامن طریقے سے گزرجائے، پورا ملک چاہتا ہے کہ عزت کے ساتھ او آئی سی ہو ، لیکن اگر اجلاس میں عدم اعتماد پیش نہ کرنے دی گئی تو دھرنا دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اسپیکر اسد قیصر پی ٹی آئی کا اسپیکر نہ بنے ملک کا سوچے، اسپیکرآئین، پارلیمان کے رولز توڑنے کو تیار ہے۔

ہم اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹے ہیں نہ ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوچکی ہے، انہوں نے سندھ ہاؤ س پرحملہ کیا ہے، یہ چاہتے ہیں تصادم ہو اور تیسری قوت فائدہ اٹھائے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہر طرف خونریزی اور انتشار چاہتے ہیں، او آئی سی تحریک انصاف کی کانفرنس نہیں ہے، 27 کو ہی یہ اسلام آباد آنا چاہتے ہیں کہ خونریزی ہو۔

انہوں نے کہا کہ عوام دیکھ رہے ہیں کہ عمران خان اصولوں پر کھڑے ہیں، او آئی سی کانفرنس رکنے دیں گے نہ انتشار پھیلانے دیں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ فیصل آباد میں دو افراد نے ضمیر فروشی کی کوشش کی، فیصل آباد میں کل پاکستان کے غیور عوام ریلی نکالیں گے، میں خود کل ریلی میں شرکت کے لیے پہنچوں گا، عوام کو ان دونوں میں سے کسی سے کبھی ہمدردی نہی ہوتی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button