Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جنوبی پنجاب میں7 ارب روپے کی لاگت سے429 ترقیاتی منصوبے شروع

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ عامرعقیق خان نے کہا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تحت جنوبی پنجاب میں7 ارب روپے کی لاگت سے429 ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کئے جائیں گے۔

یہ بات انہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تونسہ شریف میں قائم کیمپ آفس میں شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور ان پر کام کی رفتار کو چیک کیا جارہاہے۔

عامر عقیق نے بتایا کہ موجود حکومت پسماندہ اور دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے دیہی آبادی کا معیار زندگی بلند کیا جاسکے۔

عامر عقیق نے کیمپ آفس میں شہریوں کی مسائل سنے اور انکے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔انہوں نے تحصیل تونسہ شریف میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ بھی کیا۔

عامر عقیق نے انڈس ہاوے سے قادر آباد بستی مریدانی تک 1کروڑ 77 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالی سڑک کا بھی وزٹ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button