Breaking NewsNationalتازہ ترین

دیہی علاقوں میں بائیو گیس پلانٹس لگانے کے منفرد منصوبے کا آغاز

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر دیہی علاقوں میں بائیو گیس پلانٹس لگانے کے منفرد منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

قدرتی گیس سے محروم علاقوں کے باسیوں کو بلامعاوضہ حکومت پنجاب کی جانب سے بائیو گیس پلانٹس فراہم کئے جائیں گے ، جس سے وہ ایک خاندان کیلئے جانوروں کے فضلے سے گیس تیار کرسکیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ محکمہ توانائی کو بائیو گیس پلانٹس کی فراہمی کیلئے اقدامات کی ہدایت دے دی ہے ۔

ضلع میں بلامعاوضہ 320 بائیو گیس پلانٹس لگائے جائیں گے تاکہ جانوروں کے فضلے سے ایک خاندان کیلئے گیس پیدا کی جاسکے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منتخب شہریوں کو بذریعہ قرعہ اندازی بائیو گیس پلانٹس لگاکر دیے جائیں گے، جبکہ شرائط پر پورے اترنے والے مویشی پال ڈپٹی کمشنر آفس درخواست دے سکتے ہیں۔

عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان کو اس مہم کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ، اس منصوبے کا مقصد قدرتی گیس کے متبادل ذرائع پیدا کرنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں