Breaking NewsEducationتازہ ترین
امتحانات کو شفاف بنانے کے لئے بائیو میٹرک حاضری لگانے کا فیصلہ
تعلیمی بورڈز ملتان سمیت صوبے کے بورڈز نے 2025 میں میٹرک اور انٹر کے امتحان سے بائیو میٹرک حاضری متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
امتحانی سنٹر میں داخل ہونے سے قبل بچوں کی بائیو میٹرک کی جائے گی، اس اقدام سے جعلی امیدوار کو امتحانی سنٹر میں داخل نہیں ہو سکے گا، رواں سال امتحانات میں درجنوں جعلی امیدوار وں کیخلاف یو ایم سی بنائے گئے۔
بورڈ حکام کے مطابق داخلے بھجواتے وقت بچوں کی انگلیوں کے نشان لے لیے جائیں گے۔