Paid ad
Breaking NewsEducationUncategorisedتازہ ترین

جامعہ زکریا : پانچ روزہ بائیو سیفٹی و بائیو سیکورٹی تربیتی ورکشاپ شروع

اانڈسٹرنسٹی ٹیوٹ آف مالیکیولر بیالوجی اینڈ بائیوٹیکنالوجی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں ایسوسی آف بائیو رسک منیجمنٹ کے زیراہتمام پانچ روزہ بائیو سیفٹی و بائیو سیکورٹی تربیتی ورکشاپ شروع ہوگئی ہے ۔

ورکشاپ کے افتتاحی سیشن میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اور اس اہم ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر انسٹی ٹیوٹ آف مالیکیولر بیالوجی اینڈ بائیوٹیکنالوجی کی فیکلٹی کی کاوشوں کو سراہا۔

اس ورکشاپ میں ایسوسی ایشن آف بائیو رسک منیجمنٹ کی طرف سے ڈاکٹر اصغر علی اور ڈاکٹر مراد خان اور حلیمہ نور بطور ٹرینر شرکت کی۔

جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف مالیکیولر بیالوجی اینڈ بائیو ٹیکنالوجی کی طرف سے ڈاکٹر علی سعید فوکل پرسن ہیں۔

اس تربیتی ورکشاپ میں اساتذہ طلباء اور لیبارٹری سٹاف حصہ لے رہے ہیں۔ جن میں ڈاکٹر محمد بابر، ڈاکٹر حامد منظور، ڈاکٹر سمیرا رسول ، ڈاکٹر عون محمد ، ڈاکٹرطاہر نقاش ، ڈاکٹر محمد قمر سعید اور ڈاکٹر محمد شعیب شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب کے آخر میں ڈائریکٹر بائیو ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سید بلال حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ڈائریکٹر بائیو ٹیکنالوجی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس ورکشاپ سے ہمارے طلباء فیکلٹی ممبران کو بائیو سیکورٹی اور بائیو سیفٹی کی بنیادی معلومات ملے گی ، جس سے ہم خود اور ماحول کو جراثیم سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button