Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی : بائیو سیکیورٹی سے آگاہی بارے ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام

ویمن یونیورسٹی کے شعبہ مائیکرو بیالوجی اینڈ مالیکیولر جینیٹکس کے زیر اہتمام بائیو سیکورٹی ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا، اس ورکشاپ میں دیگر یونیورسٹیز نے بھی شرکت کی اور اس کے اشتراک میں ہیلتھ سیکیورٹی پارٹنرز یو ایس اے تھا۔

متی تل کیمپس میں ہونے والے ورکشاپ میں ڈاکٹر ثمرین سرور، ڈاکٹر فہیم شہزاد، اوب ضیاء اشرف سمیت معروف مقررین نے بائیو سکیورٹی کی اہمیت، بائیو سکیورٹی کنٹرولز، وقوعہ اور ہنگامی ردعمل کے بارے میں تربیت دی۔

ورکشاپ میں تین یونیورسٹیز زکریا یونیورسٹی، ملتان محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان، اور دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے پوسٹ گریجویٹ ریسرچ کی طالبات شریک تھیں۔

زکریا یونیورسٹی کی مائیکرو بیالوجی اور مالیکیولر جینیٹکس ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر مامونہ نورین، ڈاکٹر عطیہ اقبال اور بائیو کیمسٹری اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبہ کی ڈاکٹر فرح دیبا بھی تربیت میں تعاون اور تعاون کے لیے موجود تھیں۔

مقررین نے کہا کہ ہیلتھ پروفیشنلز کی بائیو سیفٹی اور بائیو سیکورٹی ٹریننگ ورکشاپ انتہائی ضروری ہیں، اس قسم کی ورکشاپس لیبارٹری کے پروفیشنلز میں سیفٹی پروٹوکول کے بارے میں آگہی بڑھانے اور پیتھالوجیکل عناصر کو محدود کرنے کے لیے بہتر اقدامات کرنے کی صلاحیت دیتی ہیں۔

آخر میں شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button