Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویٹرنری سائنسز زکریا یونیورسٹی میں بائیو میڈیکل ویسٹ انسٹی ریٹر کا قیام

فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایک بائیو میڈیکل ویسٹ انسٹی ریٹر کی تنصیب کا عمل قیام میں لایا گیا۔

اس انسنی نیریٹر کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی اور ڈین فیکلٹیآف ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر نے کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے ڈین فیکلٹی ڈاکٹر مسعود اختر اور ڈاکٹر محمد اویس کو اس انسی نیریٹر کو کامیابی کے ساتھ تنصیب کرنے پر خوب سراہا ، اور ان کی اس کاوش کو حوصلہ افزا قرار دیا۔ اس کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو ر اکبر کنڈ ی نے ڈین پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر اور ڈاکٹر محمد اویس کو اس مقصد کے حصول اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے پر خوب حوصلہ افزائی کی ۔

افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر فقیر محمد ، ڈاکٹر محمد عرفان انور ، ڈاکٹر میاں محمد اویس ، اور دیگر فیکلٹی ممبران اور طلباء طالبات شامل تھے۔

ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز ڈاکٹر مسعود اختر نے انسی نیریٹر کی اہمیت و افادیت کے بارے بتاتے ہوئے کہاکہ اس کا مقصد بائیولوجیکل لیبارٹریز سے خارج کردہ مواد اور جانورو کے باقیات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تلف کرنا ہے، تاکہ کوئی بھی خطرناک جرثومہ لیبارٹریز کی باقیادت میں سے بچ کر ماحول کو آلودہ نہ کرسکے۔ اور اس کے مزید پھیلنے کی کوئی گنجائش نہ رہے جائے۔

یہ انسنی ریٹر ایسوسی ایشن آف بائیو رسک منیجمنٹ کے تعاون سے فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز میں نصب کیا گیا ہے انہو ںنے کہاکہ اس طرز کا انسنی ریٹر جنوبی پنجاب میں پہلی بار فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بی زیڈ یو میں نصب کیا گیاہے۔ جو کہ شدید درجہ حرارت پر مخصوص دورانیے میں تلف کردہ نمونہ جات کو جلاکر ختم کردیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز میں فنکشنل یونیورسٹی ڈائیگناسٹک لیبارٹری ، پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہائی ٹیک لیبارٹری ، ہیلتھ لیبارٹری ، اور تجرباتی لائیوسٹاک اینڈ پولٹری فارمز موجود ہیں۔

جہاں جانوروں کے فاضل مادے اور مختلف نمونہ جات لیبارٹریز میں جمع ہوتے رہتے ہیں جن سے بیماریاں پھیلنے کے امکانات بہت زیادہ زیادہ ہوتے ہیں لہذا اس انسنی ریٹر کی مدد سے ان تمام جراثیم کو بروقت تلف کیاجاتا ہے۔

ڈاکٹر محمد اویس نے وائس چانسلر کو انسنی ریٹر کو استعمال کرنے اور اس کی کارکردگی پر ایک تفصیلی عملی مظاہرہ پیش کیا

انہوں نے کہاکہ پندرہ کلو فی گھنٹہ کے حساب سے کسی بھی لیبارٹری مواد کو جلانے اور تلف کرنے کی صلاحیت ہے اور یہ انسنی نیریٹر انتہائی کم قیمت میں بہترین کارکردگی دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید برآں انسنی نیریٹر کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف پرانیوٹ لیبارٹریز اور اداروں کو بھی سہولیات مہیا کی جاسکتی ہیں۔ ڈاکٹر محمد اویس نے وائس چانسلر کو آگاہی دیتے ہوئے کہاکہ یہ انسنی ریٹر فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز میں ایسوسی ایشن آف بائیو رسک منیجمنٹ کے تعاون سے نصب کیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ اس کی اہمیت اور افادیت پر بھی روشنی ڈالی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button