Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک کے نتائج : ڈیرہ غازی خان بورڈ کا بڑا ریکارڈ، ضلع میں وہاڑی کی شاندار کارکردگی

میٹرک کے پہلا سالانہ امتحانات2022ءمیں بہتر نتائج بارے صوبہ کے 9 تعلیمی بورڈ ز میںبڈیرہ غازی خان پہلے، ملتان دوسرے اور فیصل آباد بورڈ تیسرے نمبر پر رہا۔

نتائج کے اعداد وشمار کے مطابق تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے میٹرک امتحان میں کامیاب ہونے والے امیداروں کا تناسب سب سے زیادہ 77.47فیصد رہا، دوسرے نمبر پر تعلیمی بورڈ ملتان رہا جس کا نتیجہ 76.81فیصد رہا ،73.15فیصدکے ساتھ راولپنڈی بورڈ صوبہ بھر میں تیسرے نمبر پر رہا،جب کہ دیگر بورڈز میں راولپنڈی کا نتیجہ 71.73فیصد،گوجرانوالہ کا نتیجہ 70.87فیصد،سرگودھا کا 69.83فیصد،بہاولپور کا 68.14فیصد،ساہیوال کا 67.07فیصد اور لاہور بورڈ کا سب سے کم 66.37فیصد رہا۔

تعلیمی بورڈ ملتان کے میٹرک سالانہ امتحان2022ءکے نتائج میں ضلع وہاڑی پہلے نمبرپر ضلع لودھراں دوسرے نمبرںاور ضلع ملتان تیسرے نمبر پر رہا۔

نتائج کے مطابق ضلع وہاڑی سے مجموعی طور پر 27481 امیدواروں نے شرکت کی، ان میں سے 21727 نے کامیابی حاصل کی،نتیجہ 79.06رہا،ضلع لودھراں سے 14210امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ،ان میں سے 11009پاس ہوئے ،نتیجہ 77.47فیصد رہا۔

ضلع ملتان کے 47513امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ، ان میں سے 36548امیدوار پاس ہوئے ،نتیجہ 76.92فیصد رہا۔

اسی طرح ضلع خانیوال سے 28224امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ، ان میں سے 20907پاس ہوئے،یوں ضلع خانیوال کا نتیجہ 74.08فیصد رہا ۔

علاوہ ازیں تعلیمی بورڈ ملتان کے میٹرک سالانہ امتحان 2022ءمیں مجموعی طور پر 47امیدواروں کے خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے پر کیسز درج کیے گئے۔

بورڈ نے ان سب کیسز کی سماعت کے بعد الزامات ثابت ہونے پر44 امیدواروں کومختلف سزائیں جب کہ 3 امیدواروں کو بری کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں