آل پاکستان انٹر بورڈز فٹبال چییمپن شپ فیصل آباد بورڈ نے جیت لی

چیمئن شپ کا فائنل لاہور اور فیصل آباد کے درمیان کھیلا گیا جو فیصل آباد نے ایک گول سے جیت لیا۔
انٹر بورڈ فٹبال چیمپئن 2025 کی اختتامی تقریب سپورٹس گروانڈ تعلیمی بورڈ ملتان میں منعقد ہوئی،جس میں مہمان خصوصی خرم شہزاد قریشی سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان تھے اور مہمان اعزازی رانامحمد اکرم ممبر ملتان بورڈ اور میڈیم صدف نذیر چویدری تھی۔
اس موقعہ پر خرم شہزاد قریشی نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ آج کا دن کھیلوں کے میدان میں محنت، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کی جیت کا دن ہے۔ فیصل آباد بورڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، جو ان کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ کھیل نوجوانوں میں برداشت، اتحاد اور مثبت جذبے کو فروغ دیتے ہیں، اور یہی اوصاف کامیاب زندگی کی بنیاد بنتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ ہمارے نوجوان اسی جوش و جذبے کے ساتھ مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں۔
ملک نثار احمد نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ ہمارے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اداروں اور اپنے شہروں کا نام روشن کریں گے۔ میں تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ یہ مقابلے کھیل، اتحاد اور دوستی کے نئے باب رقم کریں، قس کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔




















