Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام نہم سالانہ امتحانات 2025 کا آغاز ہوگیا

محمد حامد سعید بھٹی کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ملتان کا کہنا ہے کہ رواں برس نہم جماعت کے سالانہ امتحانات میں کل 147963 امیدوار شرکت کر رہے ہیں جبکہ قبل ازیں 125041 امیدوار دسویں جماعت کے امتحان میں شامل ہوئے۔
اس طرح میٹرک کے کل طلباء و طالبات اُمیدواران کی تعداد ,73،004 بنتی ہے، میٹرک سالانہ امتحان کے لئے کل 458 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امتحانات میں شفافیت برقرار رکھنے کےلئے سات مختلف سکواڈ جو سینئرز اساتذہ و آفیسرز پر مشتمل ہین سینٹرز کا اچانک معائنہ کریں گے۔
نقل مافیا کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے اور تمام حساس سینٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں۔