Breaking NewsEducationتازہ ترین
نویں جماعت میں رجسٹریشن کےلئے شیڈول جاری

تعلیمی بورڈ ملتان نے نویں جماعت میں رجسٹریشن کےلئے شیڈول جاری کردیا ۔
اس سلسلے میں جار ی مراسلے میں کہاگیا ہے کہ تعلیمی سیشن 2022-24 کےلئے نویں جماعت کی رجسٹریشن یکم اگست سے شروع ہوگی، جو سنگل فیس کے ساتھ 30 ستمبربتک جاری رہے گی ، جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ یکم اکتوبر سے 31اکتوبر تک جاری رہے گی ۔
سرکاری اداروں کے طلباء کی فیس فی کس795روپے جبکہ پرائیویٹ اداروں کے طلباء کی فیس 1295روپے مقرر کی گئی ہے ۔
جبکہ ری ایڈمیشن فیس 1875روپے مقرر کی گئی ہے ۔