Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نویں کے نتائج کا اعلان : فوا د اور اربش کے 503 نمبر

تعلیمی بورڈ ملتان نے نویں کے سالانہ امتحان 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا ۔

گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ مظفر کے فواد اور نشاط سکول کی اربش ایمان 503 نمبر لیکر پہلے نمبر پر رہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق امتحان میں ایک لاکھ 30ہزار 363 امیدواروں نے شرکت کی جس میں 59ہزار 770 امیدوار پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 45.85فیصد رہا۔

امتحان میں ریگولر امیداروں کی تعداد ایک لاکھ 5ہزار 980امیدوار شریک ہوئے، جس میں 50ہزار 471پاس ہوئے ، جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی تعداد 24ہزار 383امیدوار شریک ہوئے ، جس میں سے 9ہزار299پاس ہوئے۔

امتحانات میں سائنس گروپ کے طلبا کی تعداد ایک لاکھ 18ہزار 813 تھی جس میں سے 54ہزار740پاس ہوئے ، کامیابی کا تناسب 46.07رہا، جبکہ آرٹس گروپ میں 11ہزار 550 امیدواروں نے شرکت کی، جس میں 5030پاس ہوئے ۔

جاری گزٹ کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ مظفر میلسی محمد فواد نے 503، نشاط ہائی سکول شاہ رکن عالم کی اربش ایمان نے 503 نمبر لیکر پہلے نمبر پر رہے ، برٹش انٹرنیشنل کی زومیرا فاطمہ ، ڈی پی ایس بوریوالا کی میرب ، نشاط ہائی سکول ملتان انشرح جاوید، وہاڑی کی کشش فاطمہ ، لاسال ہائی سکول ملتان کی رمل زبیر ، سٹی سکول کی فزرا سمین ، نشاط کی خدیجہ مسعود، مسلم پبلک سکول کی اسوہ ، عا ، اورعائشہ شوکت ، نے 502 نمبر حاصل کرکے دوسرے نمبر رہے رہیں ، جبکہ گیریژن گرامر ملتان کے غیور حسین، مسلم سکول کی یشفا ارشاد ، زہرا بتول ، نشاط سکول کی عدن مبشر، ماہ نور فاطمہ، مسلم سکول کی میرب اشفاق ، نشا ط کی سارہ، اور ملتان پبلک سکول کے فیض نے 501 نمبر لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

قبل ازیں نتائج کے اعلان کےلئے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ قاسم نے کی، اجلاس میں سیکرٹری بورڈ خرم قریشی ، کنٹرولر بورڈ حامد سعید بھٹی، سسٹم اینا لسٹ قاضی مجیب الرحمان ،فداحسین ، عبدالروف کھوکھر ، سعید لنگڑیال ، مجاہد حسین ، ڈاکٹر علی ، محمد منور پاشا اور دیگر نے شرکت کی۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ نے کہا کہ آج ہم ایک اور اہم اسائنمنٹ مکمل کرنے میں کامیاب رہے ، یہ سب ٹیم ورک کی بدولت ہوا ، مستقبل قریب میں بھی اسی ٹیم سپرٹ کو برقرار رکھاجائے گا۔

دریں اثنا تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام ہونے والے نویں کے امتحان میں نمبروں کے لحاظ سے گریڈنگ کردی گئی ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق 14ہزار553نے اے پلس گریڈ حاصل کیا، 13ہزار 94 نے اے گریڈ، 16ہزار253 نے بی، 12ہزار 573 نے سی گریڈ، 3ہزار249 نے ڈی گریڈ جبکہ 48امیدواروں نے ای گریڈ حاصل کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button