Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر (پارٹ فرسٹ) پہلا سالانہ امتحان 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا

نتائج کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر 74 ہزار 363 امیدواروں نے شرکت کی، ان میں سے 42 ہزار 730 پاس اور 31ہزار 633فیل ہوگئے،امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کی شرح 57.46فیصد رہی۔

امتحان میں پری میڈیکل گروپ کے 22028 طلباء طالبات شریک ہوئے، ان میں سے 15309نے کامیابی حاصل کی، پری میڈیکل گروپ کا نتیجہ 69.50فیصد رہا، پری انجینئرنگ گروپ کے 3457 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی،ان میں سے 2510پاس ہوئے۔

پری انجینئرنگ گروپ کا نتیجہ 72.61فیصد رہا،جنرل سائنس گروپ سے 24850امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ان میں سے 14979نے کامیابی حاصل کی،مذکورہ گروپ کا نتیجہ 60.28فیصد رہا۔

کامرس گروپ کے 1681امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ،ان میں سے 820پاس ہوئے ،گروپ کا نتیجہ 48.78فیصد رہا،ہوم اکنامکس گروپ کے 27امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ان میں سے 13نے کامیابی حاصل کی،نتیجہ 48.15فیصد رہا۔

آرٹس گروپ کے 22 ہزار 320 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، ان میں سے 9099پاس ہوئے ،آرٹس گروپ کا نتیجہ 40.77 فیصد رہا۔

علاوہ ازیں تعلیمی بورڈ ملتان کے انٹر پارٹ فرسٹ پہلا سالانہ امتحان2025ء کے نتائج میں کارکردگی کے اعتبار سے ضلع لودھراں پہلے نمبر پر رہا،اسی طرح ضلع خانیوال دوسرے،ضلع ملتان تیسرے اور ضلع وہاڑی چوتھے نمبر پر آیا،نتائج کے مطابق ضلع لودھراں کے 8853 امیدواروں میں سے 5286 پاس ہوئے، امیدواروں کی کامیابی کی شرح 59.71فیصد رہی۔

ضلع خانیوال کے 16597امیدواروں میں سے 9605 پاس ہوئے، نتیجہ 57.87فیصد رہا، ضلع ملتان سے 31224 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، 17890پاس ہوئے ،نتیجہ 57.26فیصد رہا۔

ضلع وہاڑی کے 17671امیدوار وں میں سے 9949 نے کامیابی حاصل کی، ضلع وہاڑی کا نتیجہ 56.30فیصد رہا۔

دریں اثناتعلیمی بورڈ ملتان کے انٹر پارٹ فرسٹ کے امتحان میں مجموعی طور پر 9 امیداروں کے خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے کیسز درج کیے گئے، بورڈ کی ڈسپلن کمیٹی نے ان میں سے8 کیسز کا فیصلہ کردیا، جس کے مطابق 6 امیدواروں کو سزا دی گئی، 2 امیدواروں کو بری کردیا گیا جب کہ ایک امیدوار کا کیس زیر سماعت ہے۔

تعلیمی بورڈ کے انٹر پارٹ فرسٹ پہلا سالانہ امتحان 2025ء میں کامیاب ہونے والے کل 42730 امیدواروں میں سے صرف9572 امیدواروں نے اے گریڈ حاصل کیا، اسی طرح 11386 امیدواروں نے گریڈ اے، 12977 نے گریڈ بی، 7571 امیدواروں نے گریڈ سی، 1211 نے گریڈڈی اور 11امیدواروں نے گریڈ ایف میں کامیابی حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button