Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹر پارٹ سیکنڈ سپیشل امتحان 2021ء کے نتائج کا اعلان، 2864 امیدوار فیل

تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر پارٹ سیکنڈسپیشل امتحان 2021ءکے نتائج کا اعلان کردیا ہے، نتائج کے مطابق کل 7670امیدوارو ں نے امتحان میں شرکت کی ،ان میں سے 4806پاس اور2864فیل ہوگئے،نتیجہ 62.66فیصد رہا۔
مذکورہ امتحان میں پری میڈیکل گروپ کے 4210 امیدوار شریک ہوئے، ان میں سے 2637پاس ہوئے ، امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 62.64 فیصد رہا، پری انجینئرنگ گروپ کے 1595 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے،ان میں سے 830پاس ہوئے ،نتیجہ 52.04فیصد رہا۔
جنرل سائنس گروپ کے 1131امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ان میں سے 703پاس ہوئے، نتیجہ62.16فیصد رہا،کامرس گروپ کے 43امیدواروں نے امتحان دیا ،ان میں سے 40کامیاب ہوئے،نتیجہ 93.02 فیصدرہا۔

جب کہ آرٹس گروپ کے 691امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ان میں سے596پاس ہوئے،آرٹس گروپ میں امیدواروں کی تناسب 86.25فیصد رہا۔

علاوہ ازیں تعلیمی بورڈ ملتان کے انٹر پارٹ سیکنڈ سپیشل امتحان 2021ءمیں مجموعی طور پر کامیاب ہونے والے 4806امیدواروں میں سے 1177امیدواروں نے اے پلس گریڈحاصل کیا،اسی طرح 378امیدواروں نے اے گریڈ،561نےبی گریڈ،935نے سی گریڈ،1250نے ڈی گریڈ،476نے ای گریڈ اور 29امیدواروں نے کوئی گریڈ حاصل نہیں کیا۔

تعلیمی بورڈ ملتان کےانٹر پارٹ سیکنڈسپیشل امتحان 2021ءمیں نقل اور تلبیس شخصی کا ایک بھی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا، بتایا گیاہے کہ بورڈ کی تاریخ میں ایساپہلی بار ہوا ہےکہ ایک بھی امیدوار کے خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے الزام میں کیس نہیں بنایا جاسکا، تعلیمی حلقوں نے اس ریکارڈ پر حیرانگی اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

دریں اثنا تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر پارٹ سیکنڈ سپیشل امتحان 2021ءکے سوالیہ پرچوں کی ری چیکنگ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7ںفروری مقرر کردی، بورڈ حکام کے مطابق انٹر پارٹ سیکنڈسپیشل امتحان 2021ءکے نتائج سے مطمین نہ ہونے والے امیدوار 7فروری تک پیپرز کی ری چیکنگ کی درخواست بمعہ فیس 7فروری تک بورڈ میں جمع کراسکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button