Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان: بریٹین سکول کی حمائمہ اشرف کے ریکارڈ1099 نمبر ، میٹرک نتائج کا اعلان کردیا گیا

تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیاہے ہمائمہ اشرف 1099 نمبر لیکر ٹاپ کرگئیں، تین امیدواروں کے 1095نمبر ۔

یہ بھی پڑھیں۔

میٹرک کے نتائج : ڈیرہ غازی خان بورڈ کا بڑا ریکارڈ، ضلع میں وہاڑی کی شاندار کارکردگی

تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا ،جس کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 74ہزار428امیدواروں نے شرکت کی، ان میں سے 90ہزار191پاس اور 27ہزار237فیل ہوگئے ،امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 76.81فیصد رہا۔

امتحان میں ریگولر امیدوارں کی تعداد 91771رہی ، ان میں سے 74007پاس ہوئے نتیجہ 80.64فیصد رہا،اسی طرح امتحان میں پرائیویٹ امیدواروں کی تعداد 25657رہی ان میں سے 16184پاس ہوئے ،نتیجہ 63.08رہا۔

میٹرک کے امتحان سائنس گروپ کے ایک لاکھ 6ہزار415امیدوار شریک ہوئے ان میں سے 82998پاس ہوئے ،نتیجہ 77.99فیصد رہا،اسی طرح آرٹس گروپ کے 11013امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ان میں سے 7193پاس ہوئے ،آرٹس گروپ کا نتیجہ 65.31فیصد رہا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق بریٹین انٹرنیشنل سکول سسٹم کی طا لبہ ہمائمہ اشرف نے 1099/1100 نمبر لے کر میٹرک ملتان بورڈ میں اوور آل پہلی پوزیشن حاصل کی، مسلم سکول ممتاز آباد کے حسنین رضا اور عائشہ نے 1095 جبکہ نشاط سکول ایم ڈی اے چوک کی زرلش فاطمہ نے1095نمبر لیکر دوسری پوزیشن لی جبکہ شفا نور نے 1094 حاصل کئے ۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی فیصلے کی روشنی میں رواں برس بھی پوزیشنوں کا اعلان نہیں کیاگیا ، تاہم زیادہ نمبر والے طلبا مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button