Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان نے قائد اعظم سکالر شپ کا اعلان کردیا

جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ میڑک کے سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کی بنیاد پر بورڈ ملازمین بشمول ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو 20 عدد قائد اعظم سکالر شپ دئے جائیں گے۔
درخواست فارم بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے ، درخواستیں فارم مکمل کرکے رزلٹ کارڈ کے ہمراہ 21 جنوری تک فنانس ڈیپارٹمنٹ میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔
مارکس امپرو کرنے والے طلبا اس سکالر شپ کے اہل نہیں ہیں۔