Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان نے نویں کے رزلٹ کارڈز کےلئے اعلامیہ جاری کردیا

اعلامیہ کے مطابق جماعت نہم سالانہ امتحان2022 ء کا رزلٹ مورخہ 19 ستمبر 2022 ء کو شائع کیا جا چکا ہے۔

امیدواران (ریگولر/پرائیویٹ) کو رزلٹ کارڈز جاری نہیں کئے گئے ہیں۔

لہذا ریگولر اُمیدواران کے رزلٹ کارڈز انکے متعلقہ ادارہ جات اپنے ادارہ کے کوڈ سے آن لائن سسٹم کے تحت ڈاون لوڈ کر لیں، اور پرائیویٹ اُمیدواران اپنا داخلہ فارم نمبر اور ٹوکن نمبر فیڈ کرکے آن لائن سسٹم کے ذریعے رزلٹ کارڈ حاصل کرلیں۔

ریگولر / پرائیویٹ رزلٹ کارڈز ڈائون لوڈ کرنے کی یہ سہولت 20 نومبر 2022 تک حاصل رہے گی ۔

ایسے امیدواران / ادارہ جات جنہوں نے اعتراضاتی مراسلہ جات کا جواب نہیں دیا یا جن کے ذمہ فیس کے بقایا جات واجب الادا ہیں، ان کے رزلٹ کارڈ آن لائن نہیں کئے گئے ۔ وہ اپنے اعتراضات دور کروا کر رزلٹ کارڈ ڈائونلوڈ لوڈ کر لیں۔

متعلقہ ادارہ جات اور پرائیویٹ اُمیدواران اپنے رزلٹ کارڈز آن لائن سسٹم کے تحت فوری حاصل کرلیں۔

اگر کسی ادارہ یا اُمیدوار نے اپنا رزلٹ کارڈ بروقت آن لائن سسٹم سے ڈاؤن لوڈ کرکے حاصل نہ کیا، اور اس کا کوئی داخلہ یا امتحان میں شرکت کا کوئی چانس ضائع ہو گیا، توبورڈ ذمہ دار نہ ہو گا۔

ایسے امیدواران جن کے رزلٹ میں نمبر کم آئے ہیں اور وہ نہم کا دوبارہ امتحان دینا چاہتے ہیں تو وہ اپنا رزلٹ نہم سالانہ2 202 چار اکتوبر تک کینسل کروا کر دوبارہ داخلہ نہم سالانہامتحان 2023 میں بھجوا سکتے ہیں ۔

نیز رجسٹریشن برانچ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق نہم میں ری ایڈمشن بھی لے سکتے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button