Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کردیا

نتائج کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر 16 ہزار 774 امیدواروں نے شرکت کی، ان میں سے 6630 پاس ہوئے، 10 ہزار 144فیل ہوگئے،امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 39.53فیصد رہا۔

نتائج کے مطابق امتحان میں پری میڈیکل گروپ کے 4253 امیدوار شریک ہوئے، ان میں سے 2536 پاس اور 1717 فیل ہوگئے ،نتیجہ 59.63 فیصد رہا۔

پری انجینئرنگ گروپ کے 964امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی،ان میں سے 367پاس اور 597فیل ہوگئے، نتیجہ 38.07فیصد رہا۔

جنرل سائنس گروپ کے4826 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، ان میں سے 1642پاس اور 3184 فیل ہوگئے ،نتیجہ 34.02فیصد رہا۔

کامرس گروپ کے 585امیدوار امتحان میں شریک ہوئے،ان میں سے 145پاس اور440فیل ہوگئے،نتیجہ 24.79فیصد رہا۔

ہوم اکنامکس گروپ کے 6امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، ان میں سے 2 پاس اور 4 فیل ہوگئے،نتیجہ 33.33فیصد رہا

نتائج کے مطابق آرٹس گروپ کے 6140امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، ان میں سے 1938پاس اور 4202فیل ہوگئے،آرٹس گروپ کا نتیجہ 31.56فیصد رہا۔

تعلیمی بورڈ ملتان کے انٹر دوسرا سالانہ امتحان 2024ء میں کل 6 امیدواروں کے خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے کیسز درج کیے گئے،ان میں سے 5بامیدواروں کو سماعت کے بعد سزا سنا دی گئی جب کہ ایک کیس زیر سماعت ہے۔

تعلیمی بورڈ ملتان کے انٹر دوسرا سالانہ امتحان 2024ء کے نتائج میں کارکردگی بارے ضلع ملتان اول آیا، ضلع ملتان سے کل 7764امیدواروں نے شرکت کی ان میں سے 3225پاس ہوئے، ضلع ملتان کا نتیجہ سب سے بہتر41.54فیصد آیا۔

دوسرے نمبر پر ضلع وہاڑی آیا جس کی نتیجہ 39.51ںفیصد رہا،تیسرے نمبر پر ضلع خانیوال رہا جس کا نتیجہ 37.33فیصد رہا ،سب سے کم نتیجہ 35.82 فیصد ضلع لودھراں کا رہا۔

تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر دوسرا سالانہ امتحان2024ء کے انعقاد کے لیے مجموعی طور پر 28 سنٹر قائم کیے ان میں 11 مردانہ، 9 زنانہ،7 مشترکہ سنٹر شامل تھے جب کہ ایک امتحانی مرکز سنٹرل جیل ملتان میں قائم کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button