Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر پہلے سالانہ امتحان 2024ء کے نتائج کا اعلان کردیا

نتائج کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر 79 ہزار 489 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 50ہزار 490 پاس اور 28ہزار999امیدوار فیل ہوگئے، امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 63.52فیصد رہا۔

نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ کے 29ہزار 289 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، ان میں سے 24 ہزار 270 امیدوار پاس ہوئے ،پری میڈیکل گروپ کا نتیجہ 82.86فیصد رہا، پری انجینئرنگ گروپ کے 5724 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، ان میں سے 4363 پاس ہوئے، نتیجہ 76.22فیصد رہا۔

جنرل سائنس گروپ کے 18ہزار158امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ان میں سے 9792پاس ہوئے ،امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 53.93فیصد رہا۔

نتائج کے مطابق کامرس گروپ کے 2361امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ان میں سے 1407پاس ہوئے،نتیجہ 59.59فیصد رہا،ہوم اکنامکس گروپ کی کل 37طالبات نے امتحان میں شرکت کی ،ان میں سے 30پاس ہوئیں،نتیجہ 81.08فیصد رہا۔

آرٹس گروپ کے 23ہزار920امیدوار امتحان میں شریک ہوئے،ان میں سے 10ہزار628کامیاب ہوئے ،آرٹس گروپ کا نتیجہ 44.43 فیصد رہا۔

تعلیمی بورڈ ملتان کے انٹر سالانہ امتحان میں ناجائز ذرائع کاستعمال کرنے پر مجموعی طور پر 26 امیدواروں کے خلاف کیسز درج کیے گئے تھے، ان میں سے 24 امیدواروں کو الزامات ثابت ہونے پر سزائیں دے دی گئیں، ایک امیدوار کو بری کردیا گیا جب کہ ایک امیدوار کے کیس کی سماعت جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button