انٹرمیڈیٹ میں پوزیشن حاصل کرنےوالے امیدواروں کا اعلان، نتائج آج جاری کیے جائیں گے
تعلیمی بورڈ ملتان نےپہلا انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2024ء کے پوزیشن ہولڈرطلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان کردیا۔
نتائج کے مطابق نشاط کالج آف سائنس فار گرلز آفیسر کالونی ملتان کی طالبہ زرایش فاطمہ دختر حافظ محمد نعیم رولنمبر 510171، پنجاب کالج فار گرلز نزد گرڈ اسٹیشن ملتان روڈ میلسی کی طالبہ ارفع بتول دختر شاہد عزیز رولنمبر 505708 اور پنجاب کالج فار گرلز کینال روڈ بنگلہ بوریوالہ کی طالبہ وجیہہ افضل نے 1200میں سے 1158نمبر لے کر مجموعی طور پر بورڈ میں پہلی اور طالبات (میڈیکل گروپ) میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح مسلم کالج سائنس اینڈ کامرس اڈا بلی والا بہاولپور روڈ ملتان کے طالب علم علی احرار ولد مقبول احمد رولنمبر 529124 نے 1154نمبر لے کر بورڈ میں دوسری اور طلباء (پری میڈیکل گروپ ) میں پہلی پوزیشن حاصل کیز پنجاب کالج فار بوائزنزد گرڈ اسٹیشن ملتان روڈ میلسی کے طالب علم فصیح الرحمٰن ولد مہر جند وڈا رولنمبر 506060 نے 1153نمبر لے کر بورڈ میں تیسری پوزیشن اور طلباء (پری میڈیکل گروپ) میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ طالبات میں پنجاب کالج آف گرلز کینال روڈ والا بنگلہ بوریوالہ کی حرا رمضان دختر محمد رمضان رولنمبر 521666 نے 1152 نمبر لے کر دوسری ،مسلم کالج سائنس اینڈ کامرس ممتاز آباد ملتان کی حافظہ عائشہ مسعود احمد دختر حافظ مسعوداحمد رولنمبر 527752، اور پنجاب کالج آف گرلز کینال روڈ والا بنگلہ بوریوالہ کی عفاف خرم دختر محمد خرم رشید رولنمبر506658 نے 1151 نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پری میڈیکل گروپ طلباء میں پنجاب کالج فار بوائز لاہور موڑ خانیوال کے محمد طیب امتیاز چوہدری ولد امتیاز عالم رولنمبر 520009نے 1152نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، پری انجینئرنگ گروپ طلباء میں کپس کالج اعوان چوک خانیوال کے طالب علم محمد حمزہ کاشف ولد کاشف احمد خانزادہ رولنمبر 543775 نے 1147نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، اسی کالج کے ہی ایک اور طالب علم محمد حاشر عتیق خان ولد عتیق الرحمٰن خان رولنمبر 543779،اور کپس کالج فاربوائز گلشت کالونی ملتان کے محمد ذیشان ولد محمد جمیل رولنمبر 544934نے 1145نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، پنجاب کالج فار بوائزنزد گرڈ اسٹیشن ملتان روڈ میلسی کے چوہدری اویس افتخار ولد افتخار احمد رولنمبر 541038 نے 1140 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
نتائج کے مطابق پری انجینئرنگ گروپ طالبات میں کپس کالج فار گرلز شمس آباد کالونی ملتان کی صالحہ ساجد دختر محمد ساجد رولنمبر 541736 نے 1150 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کالج شاہ رکن عالم ملتان کی جویریہ حسنین دختر محمد حسنین رولنمبر 542349،اور مسلم گرلز کالج آف سائنس اینڈ کامرس ممتاز آباد ملتان کی زارا بلال دختر محمد بلال رولنمبر 545293نے 1140نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن اور علامہ اقبال گرلز ہائر سکینڈری سکول شجاع آباد کی مسفرہ زینب دختر آصف رحیم خان رولنمبر 541539نے 1138نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
نتائج کے مطابق جنرل سائنس گروپ طلباء میں علی گڑھ بوائز ہائر سکینڈری سکول کہروڑپکا کے دانیال حسین شاہ ولد مہتاب حسین شاہ رولنمبر 560171 نے 1136 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، مسلم کالج آف سائنس اینڈ کامرس نیو شمس کالونی ملتان کے عمر گلزار ولد محمد گلزار رولنمبر 577905،اور برٹن انٹر نیشنل ہائر سیکنڈری سکول سسٹم سبزہ زار کالونی ملتان کے شیخ منیب احمد ولد شیخ منصور احمد رولنمبر 567113 نے 1127نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور ایسپائر کالج فار بوائز سائفن روڈ میلسی گریژن میلسی کے حسیب الرحمٰن ولد محمد شفیق رولنمبر 563096 نے 1123نمبر لے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
نتائج کے مطابق جنرل سائنس گروپ طالبات میں سٹارز کالج آف سائنس اینڈ کامرس تحصیل چوک بوسن روڈ ملتان کی اقراء فاطمہ دختر محمد سلیم رولنمبر 576491 نے 1148نمبر لے کر پہلی پوزیشن ،آفاق ہائیر سیکنڈری سکول فار گرلز وحدت کالونی وہاڑی کی عروج غفار دختر عبدالغفار رولنمبر 573672 نے 1147 نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور جناع پبلک گرلز ہائر سیکنڈری سکول گاہی ممڑکہروڑ پکا کی عریشہ نعیم راؤ دختر راؤ نعیم اختر رولنمبر 569237نے 1124نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کامرس گروپ طلباء میں پنجاب کالج مین ملتان روڈ جلالپور پیر والہ کے عبدالمعید ولد محمد نواز رولنمبر 600327 نے 1116 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، پنجاب کالج یونیورسٹی روڈ کیمپس نزد بی زیڈ یو بوسن روڈ ملتان کے حماد علی ولد اسرار علی رولنمبر 600568نے 1114نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور مسلم کالج آف سائنس اینڈ کامرس نیو شمس کالونی ملتان کے حنظلہ عثمان ولد محمد عثمان رولنمبر 602239 نے 1111 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کامرس گروپ طالبات میں پنجاب کالج فار ویمن گلگشت کالونی بوسن روڈ ملتان کی فضاء وسیم دختر وسیم اجمل رولنمبر 600396 نے 1132 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، اسپائر کالج فار گرلز سیداں والا چوک نادرن بائی پاس ملتان کی مناہل زہرہ دختر مظہر صدیقی رولنمبر 601655 نے 1128 نمبر لے کر دوسری اور اسی ہی کالج کی ایک اور طالبہ سجل سہیل دختر سہیل رسول رولنمبر 601675 نے 1127 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
نتائج کے مطابق آرٹس گروپ طلباء میں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج نزد سٹیڈیم مین ملتان روڈ وہاڑی کے محمد عرفان ولد محمد رمضان رولنمبر 627291 نے 1056 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، ملتان پبلک ہائیر سیکنڈری سکول فار بوائز ملتان کے سہیل حسن ولد محمد حسین رولنمبر 641415نے 1031نمبر لے کر دوسری اور جناح پبلک ہائیر سیکنڈری سکول گاہی ممٹر کہروڑ پکا کے حافظ محمد حسنین عمر ولد محمد عمر رولنمبر 620226 نے 1021 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
نتائج کے مطابق آرٹس گروپ طالبات میں ایسپائر کالج فار گرلز ملتان روڈ وہاڑی کی کشف مبارک دختر مبارک علی رولنمبر 627098 نے 1116 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، پنجاب کالج فار گرلز میاں چنوں کی فرزین رضوان دختر رضوان علی رولنمبر 621661 نے 1091 نمبر لے کر دوسری جب کہ گلوبل ہائر سکینڈری سکول آف سائنس فار گرلز وہاڑی روڈ میلسی کی اریسہ شبیر دختر غلام شبیر رولنمبر 624737،اور سٹی کالج آف سائنس اینڈ کامرس فار گرلزڈائیو ٹرمینل خانیوال روڈ ملتان کی حافظہ رجاء نور دختر غلام قادر رولنمبر 642831 نے 1083نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔